ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر،کیرلا اور پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں

مہاراشٹر،کیرلا اور پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں

Thu, 25 Feb 2021 11:27:36    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍فروری (ایس او نیوز؍یواین آئی) ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے 104مریض ہلاک ہوئے، ان میں سے بیشتر اموات مہاراشٹر، کیرلا اور پنجاب میں ہوئی ہیں - جہاں مہاراشٹر میں اس جان لیواوبا سے 51؍افراد ہلاک ہوئے ہیں، وہیں کیرلا میں 14؍اور پنجاب میں 10؍افراد کی موت ہوئی ہے - باقی 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 29؍ اموات ہوئیں -

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 742 13 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ30لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے -


Share: